امن عمل کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے‘آرمی چیف

راولپنڈی:(لیڈر نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری خواہش ہے، دشمن کوامن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے افغان میڈیا کے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے منسلک ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نے کہا کہ میڈیاکی ذمہ داری ہے کہ امن دشمنوں کی شناخت کرکے انہیں شکست دے، پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے نوجوان خطے کا مستقبل ہیں،افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گا،پاک افغان سرحدی سلامتی دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔


#Army Chief General Qamar Javed Bajwa #leader news #Afghan media delegation #Pak-Afghan Youth Forum