پشاور:(لیڈرنیوز) پشاور کے علاقے کارخانو مارکیٹ میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ دھماکا آر آر ایف وین کے قریب ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا جبکہ امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق ، دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے۔
#explosion near a police van #Karkhano Market area of Peshawar #leader news #RRF van #Law enforcement agencies



















