ماضی گواہ‘کسی چیلنج سے نہیں گھبرائے‘آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)جی ایچ کیومیں پیپلزلبریشن آرمی کے 94ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کاانعقاد ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چینی سفیراوردفاعی اتاشی کی شرکت، چینی سفارتخانے کے حکام،پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسران کی شرکت، چینی دفاعی اتاشی نے یوم تاسیس پراستقبالیہ دینے پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا ، دفاعی اتاشی نے چینی صدرکے بیان کوبھی دہرایا، چینی صدرنے پاکستانی مسلح افواج کوپاک چین اسٹریٹجک تعلقات کااہم ستون قراردیاتھا ،آرمی چیف نے دفاع،سکیورٹی کیلئے پیپلزلبریشن آرمی کی قیادت کوسراہا،پاکستان اورچین کے منفرداورانتہائی قریبی تعلقات ہیں،ہرچیلنج کے دوران پاک چین تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں،باہمی شراکت داری علاقائی امن واستحکام کیلئے انتہائی اہم ہے،ماضی اورحال میں ہرچیلنج میں ہم نے ایک دوسرے کاساتھ دیا،چینی پیپلزلبریشن آرمی اورپاک فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں،باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے ہمارے تعلقات مضبوط ہورہے ہیں، چینی دفاعی اتاشی نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات خطے میں مثالی نوعیت کے ہیں،پاکستان اورچین اسٹریٹجک پارٹنراورآہنی بھائی ہیں، دنیابدل سکتی ہے ہم ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں، جغرافیائی تحفظ،علاقائی امن واستحکام کیلئے متحدہیں۔


#Army Chief General Qamar Javed Bajwa #leader news #ISPR #Chinese Ambassador #People's Liberation Army