فیٹف اقدامات‘بھارتی پروپیگنڈا ناکام‘امریکہ پاکستان کامعترف

واشنگٹن: (لیڈرنیوز) امریکہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرائط پوری کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں سے واقف ہےں۔پاکستان کے خلاف بھارت کا پروپیگنڈا ناکام ہوگیا ہے۔ امریکہ ایف اے ٹی ایف اقدامات پر پاکستان کا معترف بن گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26شرائط کو پورا کیا ہے ، جس سے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ باقی معاملات بھی جلد پورے کرے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔


#FATF #leader news #leader tv hd #US State Department spokesman #Ned Price #Afghan peace