پاکستان میں 2ماہ بعد کورونامثبت کیسز کی شرح 6فیصد سے تجاوز

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 31 افراد کی موت ہوگئی ، جبکہ دو ماہ بعد مثبت کیسوں کی شرح 6فیصد سے تجاوز کرگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 37690 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے ، جن میں سے 2327 افراد کو کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کی گئی اور 31 مزید متاثرہ افراد جان کی بازی ہارگئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 6.17 فیصد رہی اور یہ شرح گذشتہ 2 ماہ میں سب سے زیادہ شرح ہے۔اس سے قبل 22 مئی کو ملک میں کورونا کی شرح 6.43 ریکارڈ کی گئی تھی۔این سی او سی کے مطابق ، ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22720 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 983719 ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، کوورنا سے 956 افراد شفاءیاب ہوئے ، جس کے بعد ملک میں وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 917329 ہوگئی ہے ، جبکہ ملک میں فعال کیسوں کی تعداد 43670 ہوگئی ہے۔


#corona #leader tv hd #Pakistan