امریکہ آج کہہ رہاہے کہ پاکستان ہمارامددگارہے‘ وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ ، جو ہماری طرف انگلیاں اٹھا رہا ہے ، آج کہہ رہا ہے کہ پاکستان ہمارا مددگار اور تعمیری شراکت دار ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے خطرات کا سامنا ہے اور سب کو افغانستان کی فکر ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی رہنماو¿ں کی رائے یہ تھی کہ سیکیورٹی ایجنسیاں افغان صورتحال کو اعتماد میں لیں۔ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کمیٹی کے اجلاس میں سوالات کے جوابات بھی دیئے اور عید سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اور اجلاس منعقد کریں گے۔


#United States #Pakistan #constructive partner #leader.com.pk #Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi #Senate Standing Committee on Foreign Affairs #Senator Sherry Rehman