واشنگٹن:عالمی وبا کوروناسے امریکی جیلوں میں 2700 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کی وجہ سے امریکی جیلوں میں 2700 سے زیادہ اموات ہوئیں۔ اس رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حقیقت میں امریکی جیلوں میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے ، اور بہت سے قیدیوں کی کورونا سے اموات کو جیل کے قید ی کے طورپرشمار ہی نہیں کیاگیا ۔واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 34.6 ملین سے زیادہ ہے ، جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 621000 سے تجاوز کرگئی ہے۔
#US prisons #Corona #Corona in the United States



















