مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنیوالامشکوک شخص پکڑاگیا

کراچی:معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنے والے ایک ملزم کو محافظوں نے پکڑ لیا۔ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہوا۔ دارالعلوم کورنگی میں نماز فجر کے بعد ایک نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت طلب کی۔محافظوں نے تلاشی لی تواس کی جیب سے چاقو برآمدہوا۔ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ زیر حراست شخص نے بتایا کہ وہ گھریلو تنازعہ سے پریشان تھا اور دعاکروانے آیا تھا۔ گرفتار شخص سے مزید تفتیش بھی کی جارہی ہے۔


#Mufti Taqi Usmani #leader.com.pk #Korangi #Fajr prayer