اسلام آباد:لیگی رہنمامریم نوازنے کہا ہے کہ کیوں ڈیل ہوگی اورکس سے ہوگی؟ اتنی جدوجہدکے بعدہم پاگل ہیں جوکسی سے ڈیل کرلیں،اسلام آبادمیں ہائی کورٹ کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نوانے کہا ہے کہ قوم سے سچ بولناچاہئے،بلوچوں کے تحفظات کودورہوناچاہئے،جب وقت آئےگاتوحساب کتاب ہوگا، آزادکشمیرمیں ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے، الیکشن کوچوری کرنےکی کوشش نہ کریں، آزادکشمیرمیں شفاف الیکشن ہوئے تو(ن)لیگ جیتے گی، یہ حکومت جب جائےگی توواپس نہیں آئےگی، نوازشریف کوجھوٹی سزادلوانےکی کوشش کی گئی، کیوں ڈیل ہوگی اورکس سے ہوگی؟ اتنی جدوجہدکے بعدہم پاگل ہیں جوکسی سے ڈیل کرلیں۔
#Maryam Nawaz #High Court #PML-N Vice President #accountability #Baloch #Nawaz Sharif



















