حکومتی پالیسیوں سے معیشت مستحکم ‘ایف بی آرکی کارکردگی ثبوت

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ٹیکس محصولات سے متعلق ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر نے ٹیکس محصول میں 4732 ارب روپے جمع کیے ۔ گذشتہ سال ، ایف بی آر نے ٹیکس محصول میں 4691 ارب روپے وصول کیے تھے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سال ایف بی آر نے اپنے ہدف سے 18 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا ، ایف بی آر کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔


#FBR #Prime Minister Imran Khan #Imran Khan #Twitter #tax revenue #conomy is getting stronger