تیسری کلاس کی طالبہ سے سکول میں زیادتی ‘مقدمہ درج

لاہور:لاہور کے فیروز پور روڈ پر واقع نجی اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ، 22 جون کو تیسری کلاس کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کی گئی ۔ طبی معائنے کے بعد نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔لڑکی کی دادی کا الزام ہے کہ اسکول میں ایک لڑکے نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اسکول پرنسپل کے مطابق ، بچی کی دادی نے دو دن بعدزیادتی کی شکایت کی جبکہ بچی نے جس لڑکے پر زیادتی کا الزام لگایا وہ اس دن سکول ہی نہیں آیاتھا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب انعام غنی نے ایس پی ماڈل ٹاو¿ن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


#rape #private school #third class student abused #Lahore #Ferozepur Road #medical examination #IG Punjab Inam Ghani #SP Model Town