کراچی: پیٹرول کی قیمت میں اضافے پرچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے ساتھ عوام دشمن بجٹ کا پہلا نتیجہ قوم کو موصول ہوگیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے عزائم بے نقاب کردیے ۔ بجلی، گیس سمیت تمام اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوں گی،پی پی چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم اوگرا کی آڑ میں عوام پر وار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی ترقی کررہا ہے تو اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہورہا ہے؟۔
#Pakistan Peoples Party #Bilawal Bhutto Zardari #petrol prices #anti-people budget #OGRA #Imran Khan



















