پی پی رہنما خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا کردیا گیا

کراچی:پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈر پر رہا کردیا گیا۔آئی جی سندھ نے خورشید شاہ کو اسلام آباد لے جانے کے احکامات جاری کردیئے جس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے خورشید شاہ کو بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ نیب نے غیر منقولہ اثاثوں کے الزام میں گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے نیب سکھر کیس میں بنی گالہ سے گرفتار کیا تھا۔


#Khurshid Shah #production order #IG Sindh #accountability court #Speaker National Assembly #budget