ویکسین کی درآمد‘صوبوں کووفاق کا این اوسی درکار نہیں ‘ فیصل سلطان

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کی درآمد کے لئے صوبوں کو وفاق سے کسی این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔ایک بیان میں ، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مراد علی شاہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ، وزیر صحت نے کئی ماہ قبل انہیں بتایا تھا کہ ان پر ویکسین منگوانے کی کوئی پابندی نہیں ہے اور آپ کوویکسین کے آرڈر دینے کے لئے وفاق سے کوئی این او سی نہیں چاہئے۔دوسری جانب ، این سی او سی نے ویکسی نیشن کے اعدادوشمار بھی جاری کردیئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ، ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 375159 افراد کو کوروناویکسین لگائی گئی اور اب تک ملک میں 13859523 ویکسین لگائی جاچکی ہے۔


#Special Assistant to the Prime Minister for Health #Dr Faisal Sultan #NOC #corona vaccine #Murad Ali Shah #NCOC