2کنال سے بڑے گھروں کو بھجوائے گئے لگژی ٹیکس نوٹسز معطل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے 2 کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو بھیجے گئے ٹیکس نوٹس کو معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے بڑے مکانوں کے مالکان کو لگڑری ٹیکس نوٹس بھیجنے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ عام طور پر محکمہ ایکسائز نے ٹیکس کی وصولی کے لئے قواعد و ضوابط کو پورا نہیں کیا ، فیئر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے ، محکمہ ایکسائز کو جلدی نہیں دکھانی چاہئے۔شہریوں نے لگژری ٹیکس لگانے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور محکمہ ایکسائز کو فریق بنایا گیا تھا۔ محکمہ ایکسائز نے چار کنال مکان کے مالک کو لگڑری ٹیکس میں ساڑھے 6 لاکھ روپے کا نوٹس بھجوایا تھا۔


#Lahore High Court #tax notices #Punjab government #Justice Jawad Hassanluxury tax notices