ایک بچے نےفرانسیسی صدرکوشرمندہ کر دیا

پیرس: لاسوم صوبے کے دورے کے دوران ایک بچے نے فرانسیسی صدر سے ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ معصومانہ لہجے میں بچے نےپوچھا کہ ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعدجناب صدر اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔فرانسیسی اخبار نے خبر دی کہ اس وقت یہ واقعہپیش آیا جب صدرعمانویل خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے ایک طالب علم نےکھڑے ہو کر بات کرنے کیلئے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ بچے نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔فرانسیسی صدرعمانویل میکروں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ وہ ٹھیک ہیں ،یہ اچھی بات نہیں اور یہ تفریح نہیں تھا۔پھر فرانسیسی صدرنے بچے کو مزید کہا کہ اس طرحکسی کو تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ یہسکول کے صحن میں بھی اچھا نہیں ۔ مجھے جس نےتھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔


#Paris #French president #French newspaper #President Emmanuel #Emmanuel Macron #