لاہور: پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 0.5 فیصد ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق ، پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25661 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 129 ٹیسٹ مثبت آئے اور اس طرح صوبے میں مثبت کیسوں کی شرح صفر اعشاریہ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران 64 کورونا مریض فوت ہوگئے۔محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 16521 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 62 ٹیسٹ مثبت تھے اور اس طرح لاہور میں کورونا کیسز کی شرح صفر پوائنٹ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔
#corona cases #Punjab #corona cases in Punjab #corona patients died #Lahore



















