کراچی:سینئررہنماءپیپلزپارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ گورنر ہاﺅس سندھ حکومت پر غیر اعلانیہ حملے کیلئے استعمال ہوا،وفاق اورصوبہ میں گورنر سہولت کار کا کردار ادا نہیں کرسکتا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کے آرٹیکل 140 اے سندھ میںلگانے کے بیان پر اپنے ردعمل میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ سندھ میں آرٹیکل140اے کے نفاذکا وفاقی حکومت کامطالبہ ڈھونگ ہے ۔ تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی سیٹ اپ کو ختم کردیا جہاں ان کی اپنی صوبائی حکومتیں ہیں ۔میاں رضاربانی نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی حکومت فروری میں ختم کردی۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاق پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتیں نہیں اس لیے آرٹیکل140اے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
#Article 140A #Sindh #KARACHI #Senior Leader PPP #former Chairman Senate #Senator Mian Raza Rabbani #Sindh government #PTI #Fawad Chaudhry



















