افغانستان سے فوجی انخلائ‘امریکہ کو فوجی اڈوں کی تلاش

کابل:20سال سے افغانستان میں جاری جنگ میں ناکامی کے بعد اب امریکہافغانستان سے نکلنا چاہتا ہے لیکن وہ فوجی اڈوں کیلئے بھی افغانستان کے پڑوسی ممالک میں سرگرداں ہے‘نیٹو بھی امریکہ کے علاوہ فوجی اڈوں کی تلاش میں ہے-افغانستان سے انخلا کے بعدنارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نے افغان فوجیوں کی ٹریننگ کیلئے خلیجی ملک قطر سے فوجی اڈہ مانگ لیا۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق افغانستان سے انخلا کے بعد 36 ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے افغان اسپیشل فورسز کی تربیت کیلئے قطر سے فوجی اڈہ بنانے کیلئے رابطہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ 3 سینئر مغربی حکام نے نیٹو کے قطر سے رابطے کی تصدیق بھی کی ہے۔سینئر سکیورٹی اہلکار جوکابل میں موجود ہے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قطر سے افغان فورسز کے سینئر اہلکاروں کی تربیت کیلئے فوجی اڈے پربات چیت جاری ہے۔ایک اور اہلکار کا کہنا تھاکہ افغان فورسز کی تربیت کیلئے زمین فراہم کرنے کی بات قطر سے کی ہے تاہم قطری حکام نے ہی اس کافیصلہکرنا ہے۔دوسری جانب نیٹو، قطر اور افغان حکومت نے اس حوالے سےکسی قسم کا ردعمل نہیں ظاہر کیا۔


#Kabul #US #NATO #Qatar #Afghanistan #Foji Adday #US Troops #United States #military bases #Afghan special forces