سندھ میں کل سے چھٹی تا آٹھویں تک کلاسز کھولنے کا اعلان

کراچی: حکومت سندھ نے کل سے چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کلاسز کھولنے کا اعلان کردیا۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی منظوری کے بعد ، سندھ بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک تدریسی عمل 15 جون سے شروع کیا جائے گا۔جبکہ صورتحال کی بہتری پرپرائمری تاپانچویں تک تدریسی عمل 21 جون سے شروع ہوگا۔سعید غنی نے کہا کہ تمام کلاسوں میں حاضری کی شرح 50٪ ہوگی جبکہ اسکول کے تمام عملے کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی۔


#KARACHI #Sindh government #Twitter #Sindh Education Minister #Saeed Ghani #vaccinated #Corona