ترقی کی شرح 20 فیصدتک لے جانے کاہدف ہے‘ وزیرخزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 8 سے 10 سال میں ترقی کی شرح 20 فیصدتک لے جانے کاہدف ہے،درآمدات اوربرآمدات کے تناسب کوکنٹرول کرناضروری ہے،زراعت،انڈسٹری سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکس کی رعایت دی،پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ اپنی چھت کیلئے 20 لاکھ روپے تک قرض فراہم کریںگے،کاروبارکے آغازکیلئے ہرخاندان کو 5 لاکھ روپے قرض دیں گے،چھوٹے قرض داروں سے 99 فیصدریکوری کاتجربہ کرچکے،ملک بھرمیں صحت کارڈفراہم کریں گے،پائیدارترقی کے حصول کیلئے مستقبل کومدنظررکھ کرفیصلے کیے،مستحکم اورپائیدارترقی کیلئے پیداواربڑھانابہت ضروری ہے،ایکسپورٹ کوبڑھاکرجی ڈی پی کا 20 فیصدکرناہوگا،بجٹ میں مختلف شعبوں کوٹیکس میں رعایت فراہم کی،،گاہک دکاندارسے پکی رسیدوصول کرے،پکی رسیدپرایک لاکھ تک کے انعامات دیئے جائیں گے،پاورسیکٹرمیں بہتری کیلئے مو¿ثراقدامات کرنے ہوں گے۔


#growth rate #ISLAMABAD #Federal Minister for Finance #Shaukat Tareen #loans #business #health cards #GDP #Pakistan