کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کانتا کماری کی سسرال میں پراسرار موت ہوگئی۔اہل خانہ کے مطابق ، 32 سالہ کانتا کماری کو 5 جون کو لی مارکیٹ میں اپنے سسرال میں ہلاک ہوگئی ، اپنی پسند کی شادی کے کچھ عرصے بعد کانتا کا اپنے شوہر سے جھگڑا رہنے لگاتھا۔اہل خانہ نے بتایا کہ کانتا کو اس کے شوہر آنند نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور جس دن کانتا کی موت ہوئی ، اس دن اس کے شوہر نے سب کو بتایا کہ کانتا گرنے کی وجہ سے انتقال کرگئی لیکن معاملہ اس وقت شک میں بدل گیا جب سول اسپتال معائنہ کے دوران ڈاکٹر کو گلے پرمبینہ تشدد کا نشان ملا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہڈاکٹرز کی جانب سے پولیس کیس کاکہنے پر کانتا کا شوہر اسے نجی اسپتال لے جانے کے بہانے سےگھر لے گیا اور اسے دفن کردیا۔پولیس عہدیداروں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ لڑکی کی موت ہفتہ کے روز ہوئی اوراہل خانہ نے پیر کے روز ایک درخواست دائر کی ، جس پر مقدمہ درج کیا گیا اور ملزم آنند کو گرفتار کرلیا گیا۔
#KARACHI #mysteriously died #killed #doctor #torture #Pakistan



















