اسلام آباد:بجلی کی بندش‘شدیدگرمی‘سکول کے 25 بچے بیہوش

اسلام آباد:بارہ کہو کے علاقے ملپور میں بجلی کی بندش اور گرمی کی وجہ سے 25 سکول کے بچے بیہوش ہوگئے۔شدید گرمی نے اسکول کے متعدد بچوں میں نکسیر کا سبب بھی بنا۔ اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آئیسکو حکام کو متعدد شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے سبب سکول میں چھٹی دیدی گئی۔دوسری طرف گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال 4000 میگاواٹ تک بڑھ گیا۔ شہروں میں 5 سے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق ، ملک میں بجلی کی طلب 23174 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 22600 میگاواٹ ہے۔ تربیلا میں پانی کی کم مقدار کی وجہ سے 3000 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی ہے۔ متعلقہ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں پانی کے اخراج میں اضافے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ، نظام کی حفاظت کے لئے ملک میں عارضی لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے۔


#ISLAMABAD #school children fainted #power outage and heat #hospital #ISCO #unannounced load shedding #Pakistan