گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید سات افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے۔ریسکیو عہدیداروں کے مطابق ، حادثے میں زخمی ہونے والے 100 میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ لودھراں کے دوسگے بھائی ، والدہ اور کزنز بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں جن کی نماز جنازہ میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس کے علاوہ جب ماموں اور بھانجی کی لاشیں سردار والا پہنچیں تو علاقے میںکہرام مچ گیا۔اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو نابالغ مومن اور ہادی کی بھی شناخت ہوگئی۔ دونوں بچے اپنی والدہ کے ہمراہ کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔ لودھراں سے تعلق رکھنے والے شہباز ، اس کی اہلیہ اور دو بچوں کی لاشوں کی بھی شناخت ہوگئی ہے جبکہ وہاڑی کے رہائشی حضرت خان کی اہلیہ ، بیٹی اور سسر بھی جاں بحق ہوگئے ہیں اور زخمی بیٹی کا علاج چل رہا ہے۔حضور خان کہتے ہیں کہ ان کے اہل خانہ کا کراچی سے خانیوال جاتے ہوئے حادثہ کاشکارہوا اور ان کا سب سے چھوٹا بیٹا سبحان لاپتہ ہے۔
#Ghotki train accident #Lodhran #Pakistan #Railway #Train #Karachi



















