اسلام آباد:ملک میں کرونا سے مزید 53 اموات ہوگئیں ، جب کہ وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور تقریبا چار مہینوں کے بعد مثبت کیسز کی شرح کم ہوکر 3 فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46882 کورونا ٹیسٹ کروائے گئے ، جن میں سے 1383 افراد کو کورونا وائرس اور 53ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.94 فیصد رہی جو تقریبا 4 ماہ کے بعد کورونا کے مثبت کیسوں کی سب سے کم شرح ہے۔اس سے قبل رواں سال 14 فروری کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 2.62 ریکارڈ کی گئی تھی۔ملک میں کورونا سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 21376 رہی ہے اور کیسوں کی کل تعداد 935013 تک جا پہنچی ہے جبکہ اب تک 867447 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
#Corona #Pakistan #covid.gov.pk #virus



















