تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہ ہونے کا عندیہ

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت نے عندیہ دیا ہے کہ تمام شہریوں کو ویکسین لگنے تک پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔ وزیراعظم معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک بیان میں کہا کہ تمام ممالک کے صحت کے نظام کو کورونا نےمتاثر کیا ہے، کوئی ایک ملک تنہاکوروناوبا کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پوری دنیا کواس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہتمام شہریوں کو جب تک ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہوسکتیں۔


#ISLAMABAD #Special Assistant for Health #Dr Faisal Sultan #Corona #vaccinated #Pakistan