انقرا: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کو توڑ نے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے۔سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ، اردگان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی تھی جس میں عثمانی سلطنت پر پہلی جنگ عظیم میں آرمینیوں کے خلاف نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔اردگان نے ان الزامات کی شدید مذمت کی اور ان کو مسترد کرتے ہوئے بائیڈن کو متنبہ کیا کہ ترکی کے ساتھ مزید خراب تعلقات کرنے کے نتیجے میں ایک قیمتی دوست سے محروم کی شکل میں نکل سکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے مابین پہلی ملاقات 14 جون کو بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں بھی متوقع ہے۔
#ANKARA #Turkish President #Tayyip Erdogan #United States #US President #Joe Biden #Armenians #World War I #Turkey #NATO summit #Belgium #Brussels



















