18 سال سے زیادہ عمر کے افرادکی کوروناویکسی نیشن کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لئے 18 سال سے زیادہ عمر کے افرادکی بھی کوروناویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 جون سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے ویکسین 3 جون سے شروع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو شیڈول ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، لہذا جو لوگ ویکسینیشن کے اہل ہیں ان کو جلد سے جلد اپنا اندراج کروانا چاہئے۔


#corona vaccination #Pakistan #covid