پی ڈی ایم کا ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان

اسلام آباد:پی ڈی ایم نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کردیا‘4جولائی کوسوات میں احتجاجی مظاہرہ کیاجائےگا ، 29جولائی کوکراچی میں جلسہ کیاجائےگا ،14اگست کواسلام آبادمیں مظاہرہ ہوگا،مولانافضل الرحمان کا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ موجودہ حکومت عوام کی منتخب کردہ نہیں،خطے کی صورتحال پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاجائے،متعلقہ ادارے ایوان کوحقائق سے آگاہ کریں،امریکاکوایئربیس دینے کے اثرات پاکستان پرپڑیں گے،پی ڈی ایم الیکٹرونک ووٹنگ مشین کومستردکرتی ہے،الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں پری پول رگنگ کامنصوبہ ہیں،معاملے پرالیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کااجلاس بلائے،غیرآئینی حکومتی اقدامات کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،پی ڈی ایم نے قانونی کارروائی کیلئے ٹیم تشکیل دےدی،اپوزیشن لیڈرکوٹاسک دیابجٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دیاجائےگا،شہبازشریف نے بھی کہاتمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوں گے،جوہمارے ساتھ نہیں ان کے بارے میں اجلاس میں غورنہیں کیاگیا،مریم نواز کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی اوراے این پی سے متعلق جوکہناتھاکہہ چکے،پیپلزپارٹی اوراے این پی کے معاملے میں مزیدنہ گھسیٹاجائے۔
#PDM #nationwide protests #Karachi #Maulana Fazlur Rehman #Islamabad #Election Commission #electronic voting machine #Shahbaz Sharif #Maryam nawaz