اسرائیلی فورسز کی مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرپھر شیلنگ

غزہ:اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صہیونی فوج نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ کی۔ نتیجے میں متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ، مصری ثالثی کے بعد گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور حماس کے مابین جنگ بندی ہوگئی۔ 11 روزہ جنگ میں 200 سے زیادہ فلسطینی شہیدہوئے۔جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ پر نمازیوں پر شیلنگ کی ، صیہونی فوج نے خواتین اور بچوں پر ربڑ کی گولیاں اور گولے داغے جس سے متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے بھگدڑ مچادی۔ فلسطینی مسجد اقصیٰ میں جنگ بندی کا جشن منا رہے ہیں۔