نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا ، اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور غزہ میں بگڑتی صورتحال پر عالمی فوج کو غزہ کے اندر تعینات کیا جائے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے غزہ کی صورتحال پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کوکہاجائے کہ بست بہت ہوگیا‘ اسرائیل کو انسانیت کے خلاف ان جرائم کی معافی نہیں ملنی چاہیے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو اسرائیل سے جنگی جرائم سے متعلق پوچھ گچھ کرنی چاہئے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی انتہاکررکھی ہے ، درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، بمباری کی وجہ سے غزہ میں غذائی قلت کے باعث پچاس ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔شاہ محمودقریشی نے کہا ، "اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کی جائے۔ بدقسمتی ہے کہ سلامتی کونسل نے اپنی ذمہ داریوں کو نظرانداز کیا ہے۔ چاہے ہم آج انسانیت سوز بنیادوں پر کچھ کرتے ہیں یا نہیں تاریخ کا حصہ بنیں گے۔"اسرائیلی جارحیت کا فوری خاتمہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہونی چاہئے۔
عالمی فوج کو غزہ کے اندر تعینات کیا جائے‘پاکستان کا مطالبہ



















