اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی پراپرٹی کی نیلامی روکنے کے لئے درخواستیں مسترد کردی ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس سلسلے میں تمام درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ جسٹس امیر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگری پر مشتمل بینچ نے مختصر فیصلہ سنایا۔درخواستیں میاں اقبال برکات ، محمد اشرف اور اسلم عزیز نے دائر کی تھیں۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ درخواست گزاروں کے پاس متبادل فورم ہے۔ نیلامی روکنے کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ اگر کوئی متبادل فورم موجود ہے تو ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت ان درخواستوں کی سماعت نہیں کرسکتا۔
نواز شریف کی جائیدادنیلامی رکوانے کیلئے درخواستیں مسترد



















