امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئے اسرائیل کو میزائل دئیے‘ ایران

 تہران:اسرائیل کوامریکا کے 735ملین ڈالر اسلحہ دینے کی منظوری پر ایران کے وزیرخارجہ نے ردعمل دےتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو 735 ملین ڈالر کے پریسیشن میزائل امریکا نے مزید بچے مارنے کیلئے دئیے۔ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہمعصوم فلسطینیوں پر امریکی ساختہ اسلحہ کی بارش ہورہی ہے، جواد ظریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کا معتدل ترین ممکنہ بیان امریکا نے رکوادیا، دنیا اسرائیل اور اسکے حامیوں کے بدصورت چہرے دیکھ رہی ہے۔