اسرائیل مسلمانوں کےخلاف تشدد کا سلسلہ بند کرے، چین

 بیجنگ:فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکا کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے،چین کا اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے امریکا سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ ژاو¿ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع اسرائیل اور فلسطین کے مابین پیدا ہوا ہے امریکا کوجس کے حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئے۔ترجمان نے مزید کہا کہمسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے بند کرنا چاہئے۔متاثرین کو فلسطین میں امداد کی اشد ضرورت ہے۔ تمام ممالک مل کر انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔