وزیرخارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات‘غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:فلسطینی سفیر احمد جواد امین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماو¿ں نے فلسطین میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے فلسطینی سفیر سے معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ نہتے افراد نے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ، اسرائیلی بربریت کو روکنے کے لئے اہم مسلم ممالک اور عالمی برادری سے رابطے جاری ہیں ، وزیر اعظم نے فلسطینی صدر محمود عباس اور ان کے فلسطینی ہم منصب سے رابطہ کیا۔ وزیر اعظم اور میں نے خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔