اسرائیل کی وحشیانہ بمباری‘مزید8فلسطینی شہید‘10ہزاربے گھر

غزہ:اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی وجہ سے عیدالفطر کے موقع پر اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور فضائی حملہ کیا ، بچوں سمیت 8 افرادشہید اور 5 لاپتہ ہوگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے عہدیداروں کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 830 افراد زخمی ہوئے ہیں ، جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 140 ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز غزہ میں 13 اور رام اللہ میں 10 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے۔فلسطینیوں نے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج پر پتھراو¿ اور تخمینے سے حملہ کیا ، اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کردی۔حماس کے راکٹ حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔ دریں اثنا ، اسرائیلی حملوں کے تناظر میں شمال مشرقی غزہ کی پٹی میں 10ہزارافراد بے گھر ہوگئے ہیں۔