واشنگٹن: اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے وائٹ ہاﺅس کاکہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔ امریکا کا فلسطینی رہنماﺅں اوراسرائیل سے رابطہ قائم ہے،وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، کوشش کی جارہی ہے کہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا تشدد اور شدت پسندی کے خلاف دونوں اطراف سے کھڑا ہے۔وائٹ ہاﺅس نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔
بائیڈن یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر ہیں، وائٹ ہاﺅس



















