ریاض:مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی باشندوں کی اسرائیلی ریاست کی جانب سے جبری بے داخلی کیسعودی عرب نے شدید مذمت کی ہے۔سعودی عرب کے مندوب اسلامی تعاون تنظیم میں ڈاکٹر صالح بن حمد السحیباتی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی منصوبہ بندی کوبیت المقدس سے فلسطینی باشندوں کو طاقت کے ذریعے بے دخل کرنے کی یکسر مسترد کرتا ہے۔ ڈاکٹر صالح بن حمد السحیباتی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے مشرقی بیت المقدس میںگھروں سے نکال باہر کرنا اور ان کے گھروں کی مسماری بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ڈاکٹر صالح بن حمد السحیباتی نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایتسعودی عرب جاری رکھے گا ۔
فلسطینی باشندوں کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے‘ سعودی عرب



















