اسلام آباد:کورونا ویکسین سے متعلق سعودی عرب کی نئی شرط نے پاکستانی مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقچین کی تیار کردہ ویکسین سعودی حکومت کی تجویز کردہ ویکسین میں شامل نہیں۔ فائزر ، آکسفورڈ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسینسعودی عرب کی جانب سے تجویز کی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اُن سافروں کے لیے قرنطینہ لازمی ہوگاجوسعودی تجویز کردہ ویکسین نہیں لگوائیں گے اورمسافر کو اخراجات خود ادا کرنا ہوں گے اور تجویز کردہ شرائط پر عمل درآمد رواں ماہ 20 مئی سے ہو گا۔
کورونا ویکسین‘نئی سعودی شرط نے پاکستانی مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا



















