15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنے کا اصولی فیصلہ

 اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ 15جون کے بعد بورڈ امتحانات شروع کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔شفقت محمود نے ایک بیان میں کہاکہ گذشتہ روز ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔وفاقی وزیرتعلیم نے کہا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے ،گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔شفقت محمودنے کہاکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیح دی جائےگی تاکہ جامعات میں داخلے سے قبل ہی ان کے نتائج آسکیں۔