گوجرانوالہ: اغوا کا جعلی ڈرامہ بنانے والے ایک مزدور کو پولیس نے پکڑ لیا۔میڈیا کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ کوٹ لدھا علاقے میں80 لاکھ روپے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا۔ اپنے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ بنانے والا مزدور پولیس کی گرفت میں آگیا۔پولیس حکام کے مطابق ، محمد نواز نامی شخص نے اپنے گھر والوں سے کاروبار کے لئے رقم وصول کرنے کے لئے جعلی اغوا کیا ، اور اغوا کے بعد علی پور چھٹہ کی ایک مقامی مسجد میں رہائش پذیر تھا ، نواز گھر کے آس پاس کا مقام تبدیل کرکے اپنے اہل خانہ کو تاوان کے لئے کال کرتا تھا۔حکام نے بتایا کہ کوٹ لدھا پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر نوجوان کو گرفتار کیا ، اور ملزم نے گرفتار ہوتے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ گھروالوں نے اپنا کاروبار چلانے کے لئے رقم نہیں دی ،اپناکاروپارکرنے اورپیسے ہتھیانے کیلئے اغوا کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
اغواءکا جھوٹاڈرامہ رچانے والامزدورپولیس کی گرفت میں آگیا



















