بھارت میں کورونا کے سبب ہر طرف خوف کے سائے

نئی دہلی:بھارت میں کورونا وائرس کے سبب ہر طرف خوف کے سائے نظر آنے لگے، بڑھتی ہوئی اموات کیتعداد نے لوگوں کو غیر یقینی کی صورتحال سے دوچارکردیا ۔انڈین ٹی وی کے مطابق مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث ایمبولینسز بھی کم پڑ گئیں، ایمبولینس نہ ملنے پر آندھرا پردیش میں بیٹے کو آخری رسومات کیلئے ماں کی لاش بائیک پر لے جانا پڑی۔جبکہ مہاراشٹرا کے ایک علاقے میں بائیس لاشوں کو ایک ایمبولینس میں ڈال کر آخری رسومات کیلئے منتقل کیا گیا۔ جس پر عوام نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، مہاراشٹرا میں ویکسین بھی کم پڑنے لگی۔مرکزی ویکیسین سینٹر میں ویکسین نہ ملنے پر لوگوں نے احتجاج کیا۔