اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 150 افراد لقمہ اجل بن گئے ،جبکہ 5ہزار480 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ۔پاکستان میں کورونا کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57013 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 5480 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور 150 افراد جاں بحق ہوئے،سرکاری پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 9.61٪ تھی۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد بڑھ کر 17ہزار680 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ15ہزار711 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 89ہزار838 ہے۔اس کے علاوہ ، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3699 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد شفاءیاب ہونے والوں کی کل تعداد 78ہزار193 ہوگئی۔
کورونا:5ہزار480 نئے کیسز‘مزید 150اموات



















