لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی تجویز

لاہور:ایپکس کمیٹی پنجاب نے لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی تجویز پیش کی۔ اجلاس میں 8 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں سخت کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔صوبائی ایپکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہوا جس میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز ، اموات کی شرح ، اور کورونا ایس او پیز پر موثر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور صحت کے پیشہ ور افراد کو کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں عمدہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صرف کورونا کے لئے لاہور اور بڑے شہروں میں اسپتال مختص کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ آکسیجن کی مستقل فراہمی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔