بنگلہ دیش نے بھی بھارت کےساتھ اپنی سرحد بند کردی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش نے بھی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے سبب بھارت کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔بنگلہ دیش نے بھی بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت کے ساتھ سرحد 14 دن تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبد میمن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا ، کرونہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ سرحد بند کی جارہی ہے۔ تاہم ، دونوں ممالک کے مابین تجارت جاری رہے گی۔بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لئے سرحد کو تین مقامات پر کھلا رکھا ہے جہاں سے منفی کویڈ رپورٹ ظاہر کرنے کے بعد بنگلہ دیشی شہری واپس آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ، تھائی لینڈ اور ہالینڈ نے بھی ہندوستان سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے ، جبکہ بنگلہ دیش نے پہلے ہی ہندوستان کے ساتھ ہوائی سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔