کوروناکے بڑھتے کیسز:سندھ میں جزوی لاک ڈاﺅن کا اعلان

کراچی:کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ، حکومت سندھ نے صوبے میں جزوی طور پر لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا ہے۔حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ 20فیصدمطلوبہ عملہ کو سرکاری دفاتر میں طلب کیا جائے گا ، تمام اسکول ، کالج اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی ، انتیس اپریل سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت بند رہے گی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل کریں ، ماسک پہنیں ، صورتحال تشویشناک ہے ، لوگوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ، اگر لوگ ذمہ داری سے کام نہیں کرتے ہیں تو حکومت سخت فیصلے کرے گی۔ اجلا س کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اب تک 2 لاکھ کوروناکیس رپورٹ ہوئے،سندھ میں اب تک کوروناسے 4600 اموات ہوچکیں،35 لاکھ سےزائدکوروناٹیسٹ کرچکے،سندھ میں مثبت کیسزدیگرصوبوں کے مقابلے کم ہیں، ہم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندکرنےکی تجویزدی تھی جونہیں مانی گئی،کل سندھ میں 952 کیس رپورٹ،6 اموات ہوئیں، کوروناصورتحال میں اسپتالوں کی سہولتوں میں اضافہ کیا،سندھ میں شرح اموات 1.6 فیصدہے، کوروناریکوری میں ہماری شرح دیگرصوبوں سے 10 فیصدزیادہ ہے،سندھ میں 95 فیصدمریض صحت یاب ہوچکے،بڑے شہروں میں مثبت کوروناکیسزبڑھ رہے ہیں، ایک ہفتے کے دوران کورونامثبت کیسزمیں اضافہ ہوا، کراچی ایسٹ میں 21 فیصدمثبت کیسزہیں،حیدرآبادمیں 16 فیصدکیسزمثبت آرہے ہیں،مردان میں کورونامثبت کیسزکی شرح 31 اورپشاورمیں 24 فیصدہے،وفاق سے 11 ہزارکین سائنو کی خوراکیں ملی ہیں،آج وفاق سے ایک لاکھ سائنوفام کی مزیدخوراکیں ملیں گی،سندھ میں 3 اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ موجودہیں،وفاق سے اسٹیل مل کے آکسیجن پلانٹ پربات ہوئی اپنے آکسیجن پلانٹ لگانے کیلئے کام کررہے ہیں۔