اسلام آباد: صدر مملکت عارف علی اور وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن و سکون کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ رمضان المبارک میں ایسی گھناو¿نی حرکتیں کرنے والے ملک و اسلام کے دشمن ہیں۔صدر مملکت نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے ، ہماری قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اُٹھنے نہیں دیں گے ، ہم بیرونی اور داخلی خطرات سے بخوبی واقف ہیں۔
دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اُٹھنے نہیں دینگے‘صدر‘ وزیراعظم



















