تاجر تنظیموں کاعلماءکرام کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان

کراچی ، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں تاجروں کی تنظیموں نے آج علماءکرام کے ذریعہ پہیہ جام ہڑتال کی کال پر اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔لاہور میں آل پاکستان انجمن تاجران نے مفتی منیب الرحمان کی اپیل کی مکمل حمایت کی ہے اور ملک بھر میں شٹر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔گوجرانوالہ میں تاجروں نے بھی علماءکرام کی ہڑتال کال کی حمایت کی ہے جبکہ آل کراچی ٹریڈرز یونین اور کراچی ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے بھی شہر میں تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے لاہور میں رونما ہونے والے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور آج ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔