اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 112 افراد لقمہ اجل بن گئے ، جس سے وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ،000 16 سے زیادہ ہوگئی۔پاکستان میں کورونا کے اعداد وشمار کی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں،279 65کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے ،976 4افراد میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی اور 112 وائرس سے چل بسے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 7.62فیصدتھی۔
ملک میں کورونا سے مزید 112 افراد لقمہ اجل بن گئے



















