رائے ونڈ اراضی معاملہ‘عدالت نے حکومت کوکارروائی سے روکدیا

لاہور:لاہور کی ایک عدالت نے رائے ونڈ اراضی کے انتقال کی منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کو کارروائی سے روک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ، نواز شریف اور شہباز شریف کے اہل خانہ نے حکومت پنجاب کے اس اقدام پر لاہور عدالت سے حکم امتناعی طلب کیا ، جس پر لاہور سول کورٹ کے جج نے سماعت کے لئے درخواست منظور کرتے ہوئے 27 اپریل کو تمام فریقین کومتعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ،شریف خاندان نے رہائشی اراضی 127 کنال منسوخ کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کیا اور عباس شریف نے اپنے وکیل حامد افتخار کے توسط سے درخواست دائر کی۔ عباس شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب غیر قانونی طور پرجاتی عمرہ کے لئے 1500 کنال سے زیادہ اراضی کی ملکیت تبدیل کررہی ہے۔